Image Source : Facebook

عمران خان نے استعفیٰ کی دھمکی دیدی,انتہائی اہم وجہ بھی سامنے آگئی
28 مارچ 2019 (17:46) 2019-03-28

لاہور :ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر عمران خان آج کل کچھ پریشان نظر آتے ہیں ،قوم سے کیے وعدہ کو پورا کرنا شاید اب کپتان کیلئے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کی رہائی سے خوش نہیں ،خبر کے مطابق شہباز شریف کی ضمانت پرعمران خان کا فی زیادہ اپ سیٹ ہو گئے تھے ،لیکن جب اسی دن نواز شریف کی ضمانت کی خبر بھی ملی تو وہ اس صورتحال سے کافی نا خوش نظر آئے ۔

تجزیہ کار کے مطابق عمران خان اپنی تقریروں میں متعدد بار این آر او سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کر چکے ہیں کہ وہ کبھی بھی کرپشن کرنے والوں کو کلین چٹ نہیں دینگے ،لیکن دوسری طرف جب ایسی صورتحال بن جا تی ہے جس میں شہباز اور نواز شریف واپس اپنے گھر چلے جاتے ہیں وہ کپتان کیلئے ایک اچھی خبر نہیں .

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایک بار نہیں دوسری یا تیسری مرتبہ یہ دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے میری بات نہیں ماننی تو پھر آپ ہی حکومت چلا لیں ،تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس کی مزید تفصیلات اب میں نہیں بتا سکتا کہ کس نے کس کو کیا کہا ،ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی ناراضگی اور اس ناراضگی کا پیغام دوسری طرف پہنچ گیا ہے ۔


ای پیپر