فوٹو بشکریہ فیس بک

طبی معائنے کے بعد پتہ چلے گا نواز شریف کا علاج کتنے ہفتے میں ہوگا؟ ڈاکٹر عدنان
28 مارچ 2019 (12:08) 2019-03-28

لاہور: نواز شریف کو علاج کیلئے جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد پتہ چلے گا علاج 6 ہفتے میں ہوگا یا نہیں؟

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ آج نواز شریف کے دل اور گردوں کے علاوہ بلڈ پریشر اور شوگر کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

ادھر سپریم کورٹ کے ملازم علی اور شہزاد کو نواز شریف کے فیصلہ کی فوری ترسیل کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ دونوں ملازمین نے نواز شریف ضمانت کا فیصلہ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔


ای پیپر