فائل فوٹو

مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے
28 مارچ 2019 (09:24) 2019-03-28

کولاالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے۔

ملائشیا کا ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے جن کی نمائش بھی کی گئی۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا۔ پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑا کر دیکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پریڈ کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا تھا۔


ای پیپر