فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

28 مارچ 2018 (22:14)

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کنوینر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابر ستار کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم (پی آئی بی) کے رہنما فیصل سبزواری نے فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم فاروق ستار نے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماو¿ں نے فاروق ستار کی کنوینر شپ اور پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا تھا۔

مزیدخبریں