ماہرہ خان کی فلم ”سات دن محبت ان“ کی پہلی جھلک منظر عام
28 مارچ 2018 (19:55) 2018-03-28

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ”سات دن محبت ان“ میں ان کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔بد ھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم میں اپنے کردار کی جھلک مداحوں سے شیئر کی اور ساتھی اداکار شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا،'کیسی لگ رہی ہوں؟ فلم میں ماہرہ خان نیلی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکار شہریار منور مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

فلم کے دیگر کرداروں میں جاوید شیخ، حنا دل پذیر اورآمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔یہ ماہرہ خان کی پہلی رومانٹک کامیڈی فلم ہےجس میں وہ نیلی کے ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔اس سے قبل اداکار شہریار منور نے بھی فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں وہ محبت تلاش کرتے ہوئے موٹے چشموں کےساتھ دیکھے گئے۔ فلم کی ہدایات مینو اور فرجاد دیں گےجس کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی جا رہی ہے۔ فلم ”سات دن محبت ان“ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


ای پیپر