سیشن کورٹ راولپنڈی کے احاطہ میں فائرنگ‘2 افراد جاں بحق
28 مارچ 2018 (17:27) 2018-03-28

راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سیشن کورٹ کے احاطے میں ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ا±مید ہے کہ جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔


ای پیپر