28 مارچ 2018 (16:54)

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے ایک اور ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، ایک سال قبل بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اسموکنگ کرتی ماہرہ خان پر پہلے بھی شدید تنقید ہو چکی ہے۔گزشتہ سال امریکا میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا گیا تھااور ماہر ہ، رنبیر کی ویڈیو نے ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا ۔


لوگوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اوران کے لباس اور سگرٹ نوشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا لیکن ایک بڑی تعداد نے ماہرہ خان کی بھی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ ماہرہ کی اپنی ایک زندگی ہے وہ جیسے چاہیں اپنی زندگی کو گزاریں،تنقید کرنے والوں کو تنقید کا اختیار نہیں۔


ماہرہ کے لباس اور اسموکنگ پر لوگوں کی تنقید اور حمایت کا سلسلہ مہینوں جاری رہا ابھی یہ سلسلہ پوری طرح ختم نہیں ہو اتھا کہ ماہرہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سگرٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے یوں انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو باتیں بنانے کا ایک موضوع فراہم کر دیا ہے ۔


ای پیپر