وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ق) کو خیر آباد کہہ دیا
28 مارچ 2018 (16:18)

اسلام آباد : وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا ۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کے ق لیگی ارکان اور پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے دیگر ارکان نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سے کوئی اختلافات نہیں تاہم صوبے کے مفاد میں وہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ ان کے رشتے مضبوط ہیں، سب نے پاکستان کے لئے کام کرنا ہے۔


ای پیپر