عمران نیازی نے بہتان تراشی کے منفی کلچر کو فروغ دیا: شہباز شریف
28 مارچ 2018 (15:02) 2018-03-28

لندن :وزیر اعلی پنجاپ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام غربت اور افلاس میں پسی ہوئی ہے اسکے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا ، عمران نیازی نے بہتان تراشی کے منفی کلچر کو فروغ دیا لیکن عوامی خدمت میں منفی کلچر اور جھوٹ کی کوئی حثیت نہیں ہے


شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے لیکن دوسری جانب عمران نیازی نے سیاست کو گالیوں اور بہتان تراشیوں میں بدل دیا ہے جسکو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ عوامی خدمت کے سامنے بے بنیاد الزامات کی حثیت نہیں ہے ۔


انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے بہتان تراشیوں کے منفی کلچر کو فروغ چڑھایا لیکن عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور باشعور پاکستانی عوام نے دھرنا گروپ کی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے اسلئیے اب جھوٹے علمبردارو کو ہوش کو ناخن لینا چاہیے کیونکہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے سبکو ایک ہونا گا اور ملکر کام کرنا ہوگا


ای پیپر