پاکستان میں اس سال گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے: محکمہ موسمیات
28 مارچ 2018 (12:22) 2018-03-28

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔


ایک رپورٹ میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں پارہ معمول سے مزید دو سے تین ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے۔ مارچ کے مہینے میں جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرجانا غیر معمولی بات ہے جس کی وجہ سے آئندہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔


گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، لوڈ شیڈنگ کیے جانے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی پانی کی قلت بھی بڑھ گئی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں دو دن سے پانی کی سپلائی معمول سے کم ہونے کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے۔


ای پیپر