file photo

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
28 جون 2020 (12:03) 2020-06-28

لاہور: پاکستان میں کورونا سے ایک ہی روز میں مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 4 ہزار 118 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 72 نئے کیس رپورٹ ہوئے، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

سندھ میں 78 ہزار 267 اور پنجاب میں 74 ہزار 202 افراد متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380 کیس سامنے آئے، اسلام آباد 12 ہزار 395 اور بلوچستان میں 10 ہزار 261 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں 92 ہزار 624 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔


ای پیپر