ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے ڈیرے، سورج آج بھی آگ برسائے گا
کیپشن:   file photo سورس:   
28 جون 2020 (12:00) 2020-06-28

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے ڈیرے، سورج آج بھی آگ برسائے گا، اندرون سندھ، پنجاب، جنوبی پنجاب میں لو کے تھپیڑوں نے شہریوں کا برا حال کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز دادو میں درجہ حرارت 47، دالبندین، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر