گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کر دیا گیا
کیپشن:   file photo سورس:   
28 جون 2020 (11:53) 2020-06-28

نیویارک: کورونا وائرس کے باعث فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی 2 ماہ تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ہر سال جنوری کے آغاز میں منعقد ہوتی ہے اور اسی تقریب کے بعد سے ہی سال بھر کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے، گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اب تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہوگی، اب سال 2021 کی گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔


ای پیپر