رائل پام کلب کا فیصلہ حق میں آنے پر شیخ رشید خوشی سے نہال
28 جون 2019 (18:22) 2019-06-28

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ کی جانب سے رائل پام کنٹری کلب کیس میں حق میں فیصلہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین کو مٹھائی کھلانے پہنچ گئے ۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دکان سے جا کر خود مٹھائی خریدی ۔شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس فیصلے سے ریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے وزیرریلوے سے استفسار کیا کہ اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا اور عالمی سطح کی کمپنی اسے چلائے گی۔


ای پیپر