شاہد خاقان عباسی نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
28 جون 2018 (23:33) 2018-06-28

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے این اے 57مری نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا‘سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


ای پیپر