چیف جسٹس ثاقب نثار عام آدمی کا درد رکھتے ہیں : شیخ رشید
28 جون 2018 (22:58) 2018-06-28

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عام آدمی کا درد رکھتے ہیں ‘ راولپنڈی میں ہسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی‘ راولپنڈی میں ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت اتوار کو ہوگی۔


شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت اتوار کو ہوگی۔ راولپنڈی میں ہسپتال کی تعمیر سے متعلق فیصلہ اتوار کو متوقع ہے امید ہے جلد ہسپتال کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار عام آدمی کا درد رکھتے ہیں ۔


ای پیپر