ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگی عارف سندھیلہ نے خود کو زنجیروں سے جکڑ لیا
28 جون 2018 (22:32) 2018-06-28

لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نا اہلی پر تا مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے لیگی عارف خان سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے کیخلاف خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ، 159سے ٹکٹ کے خواہشمند لیگی چوہدری نواز کے حامیوں نے ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا ،اس موقع پر کارکن نا انصافی نا منظور اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 140سے ( ن ) لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار عارف سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے حمایتیوں کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عارف سندھیلہ نے خود کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا جبکہ کارکن کارکن نا انصافی نا منظور نا منظور ، نواز شریف ،شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔


ای پیپر