Source : Yahoo

انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کریگا :عمران خان
28 جون 2018 (22:25) 2018-06-28

لاہور : بابا فرید گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری کے موقع پر سجدہ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا موقف سامنے آگیا ہے اور انہوں نے اس امر سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے مزار کے سجدہ کیا ہے.

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔ مقابلے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا اور یہاں سے ہم نے سارے لاہور کی مہم کو اٹھانا ہے، ولید اقبال این اے 131 کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ سجدہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتا ہے، مجھے ایک طرف طالبان خان اور دوسری طرف کافر کہا جا رہا ہے، عقیدت سے بوسہ دینے پر بھی کافر کہا جا رہا ہے۔کیوں الیکشن کے وقت پر سیتا وائٹ کا معاملہ سامنے آ جاتا ہے، یہ لوگ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں کہ میں فرشتہ ہوں، میں نے 30 سال میں اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔


ای پیپر