شہباز شریف کی اولاد ہونے کے علاوہ حمزہ شہباز کی کوئی حیثیت نہیں : علیم خان
28 جون 2018 (21:33) 2018-06-28

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کے وارث ہیں، شہباز شریف کی اولاد ہونے کے علاوہ حمزہ شہباز کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت اور مقام نہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے بیان پر اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو کوئی حمزہ شہباز کو یونین کونسل کا رکن تک منتخب نہ کرتا۔ حمزہ شہباز لاہور کو والد صاحب کی جاگیر سمجھ کر انتخاب میں اترے ہیں۔ انہوں نے کہا 25 جولائی کو ہر ڈبے سے شریفوں کیلئے شرمندگی اور خفت کا پیغام نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہی نہیں پنجاب اور مرکز میں بھی حکومت بنائے گی۔


ای پیپر