Source : Yahoo

پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا‘سابق صدر پی پی پی پنجاب منظور وٹو کا خاندان تحریک انصاف میں شامل
28 جون 2018 (20:19) 2018-06-28

اوکاڑہ:پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹیں گرادیں،وٹوخاندان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے وٹو خاندان نے پاکستان تحریک ا نصاف کا انتخاب کیا ہے اور پورے خاندان نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے بیٹے خرم جہانگیر وٹو کو پی پی 186اوران کی بیٹی روبینہ شاہین وٹو کو پی پی 185سے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خو داین اے 144 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف انہیں سپورٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ منظور وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں ،ان کے بارے میں اوکاڑ ہ میں مقامی طور پر یہ بات زبان زدعام ہے کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی فصلوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپرے کیاجاتا تھا۔


ای پیپر