(ن) لیگ سے 2 ارب روپے کا حساب مانگتی ہوں : یاسمین راشد
28 جون 2018 (20:17) 2018-06-28


لاہور:تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہوا ہے کہ مریم نواز این اے 125کے حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہیں،( ن ) لیگ والوں سے حساب مانگتی ہوں2ارب روپے کا کیسے اور کدھر خرچ کئے، 2ارب روپے خرچ ہوتے تو ترقیاتی کام نظر آتے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ( ن ) لیگ والوں سے حساب مانگتی ہوں2ارب روپے کا کیسے اور کدھر خرچ کئے،مجھے افسوس ہوا ہے کہ مریم نواز این اے 125کے حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہیں،یہ ان کا آبائی حلقہ ہے انہیں یہ حلقہ نہیں جانا چاہیے، میری بہت خواہش تھی کہ وہ اس حلقے سے لڑتیں، اب جو بھی آئے بہت سوچ سمجھ کے الیکشن میں آئے، لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ کتنے فیصد ترقیاتی کام ہوئے، 2ارب روپے خرچ ہوتے تو ترقیاتی کام نظر آنے چاہیے ،پریس کانفرنس کا مقصد علاقے کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔


ای پیپر