Source : Yahoo

ترجمان دفتر خارجہ کی پاکستان کے گرے لسٹ میں ڈالنے کی تصدیق
28 جون 2018 (19:55) 2018-06-28

اسلام آباد: پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، دفترخارجہ نے گرے لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ فروری میں بتادیا تھا کہ پاکستان کوجون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا،ہماری کارکردگی بہتر ہوئی توگرے لسٹ سے واپس نکل سکتے ہیں، کارکردگی بہتر نہ ہوئی تومسائل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فروری میں بتادیا تھا کہ پاکستان کوجون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیا ن ایکشن پلان پرعملدرآمدپر بات چیت ہورہی ہے۔گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ایکشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔اس سے پہلے بھی گرے لسٹ سے کارکردگی کی بنیاد پرباہر آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کارکردگی بہتر ہوئی توگرے لسٹ سے واپس نکل سکتے ہیں۔اگر ہماری کارکردگی بہتر نہ ہوئی تومسائل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔۔ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھرپور تعاون کررہا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے استعفے سے پاکستان افغان مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کوسیزفائر پیشکش قبول کرنا ہوگی۔

ملافضل اللہ کی ہلاکت دہشتگردی کیخلاف اہم پیش رفت ہے۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کروائے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا سیاسی حل نکالے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،یہاں آئین کے تحت سول سوسائٹی کوتمام حقوق حاصل ہیں۔ یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔ یورپی یونین بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔


ای پیپر