عدالت نے ایان علی کو پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا
28 جون 2018 (19:46) 2018-06-28


راولپنڈی :راولپنڈی ماڈل گرل ایان علی کی خلاف کر نسی اسمگلنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لئے آخری موقع دیدیاہے۔


راولپنڈی کسٹمز کی خصوصی عدالت میں طویل عرصے بعد نئے جج ارشد حسین بھٹہ تعیناتی کے بعد ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ماڈل ایان علی ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضرتھیں۔و کلاء کی جا نب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔کسٹمز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایان علی ڈیڑھ سال سے بیرون ملک ہے، ہر مرتبہ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا جا تا ہے۔


ایان علی کی عدم حاضری ہر نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا ئیں۔ عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لئے آخری موقع دید یا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی یقینی بنا ئی جا ئے۔


ای پیپر