File Photo

عمران خان کی بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
28 جون 2018 (19:44) 2018-06-28

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دیتے ہوئے سجدہ کیا تو سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے خوب تنقید کی جبکہ تحریک انصاف کی سابقہ رہنما فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں اور لوگوں کو خبردار کردیا .

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوزیہ قصوری نے ایک حدیث نبوی شیئر کی جس کے مطابق ”رسول اللہ نے فرما یا کہ تم سے اگلوں نے قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا ،خبردار!تم قبروں کو سجدہ گاہ نہ بنانا‘ میں تمہیں منع کرتا ہوں “۔یہ حدیث شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیشہ شرک سے باخبر رہنا ،اللہ ہم سب کی رہنمائی کرے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری کے ساتھ جا کر بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دی تھی۔اس موقع پر ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان مزارکے سامنے دروازے پر فرش کو چومتے ہی اور پھر اندر داخل ہوتے ہیں ۔

عمران خان نے دربار بابا فرید گنج شکر پر پھولوں کی چادرچڑھائی ،نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کے لیے دعائیں بھی کیں ۔


ای پیپر