Source : Yahoo

ریاض اور جیزان میں اچانک ریت کا طوفان ،لوگوں میں خوف و ہراس
28 جون 2018 (18:29) 2018-06-28

ریاض :موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔جمعرات کو الصبح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موسم کی ایسی سختی اس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا ،جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

شہر جیزان اور ریاض میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کےساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،وہیں جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ،ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ضمن میں سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، طوفان آئندہ ایک یا دو دن تک مسلسل جاری رہ سکتا ہے،موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر وں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔


ای پیپر