Source : Yahoo

ن لیگ کے رہنما رانا افضل کو بھی حلقے میں عوام کے غصے کا سامنا
28 جون 2018 (17:24) 2018-06-28

فیصل آباد: مسلم لیگ ( ن )کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو ان کے حلقے میں ووٹرز نے گھیر لیا۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار بعض سیاسی رہنما v,ں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن )کے ایک اور رہنما بھی ووٹرز کے غصے کی زد میں آگئے ہیں اور انہیں ووٹرز نے حلقے کے دورے پر کھری کھری سنادی۔ لیگی رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل فیصل آباد میں اپنے حلقے این اے 110 کے دورے پر گئے جہاں ایک کارنر میٹنگ کے دوران انہیں ووٹرز نے گھیر لیا۔

حلقے کے عوام نے رانا افضل سے کہا کہ 5 سال بعد آپ کو ووٹرز یاد آرہے ہیں، آپ 5 سال کہاں تھے؟ووٹرز نے شکوہ کیا کہ جب علاقے میں گندے پانی کا مسئلہ کھڑا ہوا تو رانا افضل کے گھر ملاقات کے لیے گئے تو انہوں نے ملاقات تو دور کی بات، ہمیں پہچاننے سے بھی انکار کردیا تھا، جو شخص سیوریج کے مسائل حل نہیں کراسکتا وہ ہمارے لیے کیا کرے گا۔یادرہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماں خورشید شاہ، مراد علی شاہ اور ناصر شاہ کو بھی ووٹرز نے گھیر لیا اور ان پر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔


ای پیپر