نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک دفعہ پھر تشویشناک خبر
28 جولائی 2020 (20:49) 2020-07-28

لندن :سابق وزیراعظم کے معالجین نے ہسپتال کے قریب رہائش رکھنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ سابق وزیراعظم کو کورونا وبا کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ نواز شریف کا کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورزش کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اپنی رہائش گاہ علاج گاہ کے قریب رکھیں۔ سابق وزیراعظم دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔


ای پیپر