گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک دفعہ پھر دھوم مچا دی ،ویڈیو وائرل
28 جولائی 2020 (20:19) 2020-07-28

لاہور :کلاسیکل موسیقی کے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے گانے کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔

راحت فتح علی خان کے نئے رومانوی گانے ’’غم عاشقی تیرا شکریہ‘‘ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری، گانے کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،مداح گانے کا شدت سے انتظار کرنے لگے۔

مشہور زمانہ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اردو دنیا کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے کلام کو گیت کی شکل میں گا کر اپنے سننے والوں کے دل جیت لیے۔ اس گیت کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر کامران اختر نے ترتیب دی ہے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اسے شاندار انداز میں پروڈیوس کیا ہے۔


ای پیپر