پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ،بڑی خبر آگئی
28 جولائی 2020 (20:03) 2020-07-28

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی، ای سی سی اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز آئی ہیں لہذا ہر 15روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جارہی ہے۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غورکیا گیا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق آئندہ ماہ اگست کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے پیش نظر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے انوینٹری گین کی خاطر ڈیلرزکو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میںکمی کردی ہے۔

ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوںکی جانب سے ڈیلرز کو مختص کوٹے سے کم سپلائی فراہم کی جارہی ہے اور جس ڈیلرز کو 20ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جاتی تھی اب انہیں10ہزار لٹر سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،ڈیلرز کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی کے باعث عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں پٹرول اور ڈیز ل کی قلت کا خدشہ ہے جس کی ذمہ داری ڈیلرز پر عائد نہیں ہوگی۔


ای پیپر