تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ ؟
28 جولائی 2020 (19:01) 2020-07-28

اسلام آباد : خیبرپختونخواہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے 15اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیدار فضل اللہ داؤد زئی نے کہا کہ 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان پر تحفظات ہیں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ تک کھل گئے ہیں، تو پھر تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدیدار فضل اللہ داؤد زئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان پر تحفظات ہیں۔

ملک میں شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ تک کھل گئے ہیں، تو پھر تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟جے یوآئی ف کے رہنماء مولانا حسین احمد نے کہا کہ وفاق المدارس والے بھی بہت جلد ادارے کھول دیں گے.

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیوٹ اسکول کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 15 اگست سے اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔


ای پیپر