حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ،بلاول ،مولانا فضل الرحمن اہم ملاقات
28 جولائی 2020 (18:27) 2020-07-28

لاہور:دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس اور حکومت مخالف جدوجہد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ حکومت کیخلاف جدوجہد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا.

اپوزیشن رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مولانا امجد خان، حاجی منظور آفریدی اور بلال میر بھی موجود تھے۔


ای پیپر