نیب قوانین میں ترمیم کا معاملہ، اہم پیش رفت
28 جولائی 2020 (18:24) 2020-07-28

اسلام آباد: نیب قوانین میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ تجاویز مسترد ہونے پر حزب اختلاف نے کمیٹی سے واک آؤٹ کر دیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت خراب ہے، اب کمیٹی میں جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وسیع تر قومی مفاد میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا موقف ایک ہے،حکومت نے نیب قانون میں اپوزیشن کی ترامیم کو مسترد کر دیا ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ بتا دیں کونسی ترامیم قابل قبول نہیں، ہماری ترامیم سپریم کورٹ کی ہدایت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل کو جب حکومت لائے گی، اس کو سٹینڈنگ کمیٹی میں ڈسکس کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے حکومت نے اپوزیشن سے کہا تھا کہ چار بلوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے متفقہ پاس کرانا چاہتے ہیں، جس پر ہم نے جواباً کہا کہ قومی مفاد کے بل کیلئے حاضر ہیں۔ اتفاق کیا گیا تھا کہ انھیں اکٹھے پاس کرکے سینیٹ کو بھیجے جائیں گے۔ ان میں سے دو بل انسداد دہشتگردی ترامیم کے بل تھے۔


ای پیپر