file photo

پاکستان، چین ، افغانستان اور نیپال کا کورونا کیخلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق
28 جولائی 2020 (14:34) 2020-07-28

اسلام آباد: پاکستان، چین ، افغانستان اور نیپال نے کورونا وائرس کی روک تھام اور معیشت کی بحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزرائے خارجہ کے چار فریقی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا جس کی میزبانی چین کے وزیرخارجہ نے کی۔ اقتصادی امور کے وزیر خسرو بختیار نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حتمی کامیابی تک لوگوں کی صحت کے تحفظ، روزگار کی بحالی اور ان کے ذریعہ معاش میں بہتری کیلئے افغانستان، پاکستان اور نیپال کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

افغانستان، پاکستان اور نیپال کے وزراء نے کہا کہ تینوں فریق کورونا وائرس کے خلاف چین سے تعاون بڑھانے ، تجارتی سامان کی نقل وحمل اور ٹرانسپورٹ کیلئے راہداریاں کھولنے، صحت عامہ کی فراہمی یقینی بنانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔


ای پیپر