file photo

نجیب رزاق پر عائد تمام الزامات کو درست قرار دیدیا گیا
28 جولائی 2020 (14:24) 2020-07-28

ملائیشیا کی عدالت نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق پر عائد تمام الزامات کو درست قرار دے دیا۔

نجیب رزاق پر ملائیشیا کی سرکاری سرپرستی میں چلنے والے ترقیاتی ادارے میں اربوں ڈالرز کی خرد برد، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن سمیت سات الزامات ہیں۔ نجیب رزاق پر ثابت ہونے والے تمام الزامات میں سے ہر جرم کی سزا 15 سے 20 برس قید ہے۔

نجیب رزاق کا فیصلہ آنے سے قبل کہنا تھا کہ اگر انھیں قصوروار ٹھرایا گیا تو وہ عدالت میں اپیل کریں گے۔ نجیب رزاق کا مؤقف ہے اُن کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں اور اس معاملے میں اُنہیں بینکرز نے گمراہ کیا تھا۔


ای پیپر