فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پی ایس ایل 5 کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان بھر میں کروانے کا پلان تیار ہو گیا
28 جولائی 2019 (18:31) 2019-07-28

لاہور: نئے پاکستان میں سپرلیگ فینز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، پاکستان سپرلیگ 5 کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان بھر میں کروانے کا پلان تیار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپرلیگ فائیو 20 فروری سے شروع ہوگی۔ فائنل 22 مارچ کو لاہور کروانے کی تجویز۔ ابتدائی پلان کے مطابق پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی اور کشمیر میں بھی میچ ہوں گے۔

لاہور فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی کریگا، کراچی میں 9 میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی 8، ملتان 4، پشاور اور آزاد کشمیر ایک ایک میچ کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا معرکہ روایتی حریف لاہور اور کراچی کے درمیان کروانے پر غور۔


ای پیپر