فوٹو بشکریہ فیس بک

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف متحرک
28 جولائی 2019 (17:48) 2019-07-28

لاہور: حکومت کیخلاف تحریک اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے رابطے تیز، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف متحرک ہو گئے، کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

اپوزیشن سینیٹرز کے ساتھ ملاقات کے ساتھ امکان ہے کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملیں گے، شہباز شریف آج جاتی امراء رائیونڈ گئے جہاں انہوں نے اپنی والدہ بیگم شمیم اور بھتیجی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

میاں شہباز شریف نے اپنے والد میاں شرف مرحوم، بھائی عباس شریف مرحوم اور بھابھی کلثوم نواز مرحومہ کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ہے۔


ای پیپر