فائل فوٹو

سرفراز احمد کی ناقص کپتانی پر بورڈ نے شان مسعود کو نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا
28 جولائی 2019 (15:01) 2019-07-28

لاہور: ٹیسٹ میچز میں سرفراز احمد کی ناقص کپتانی پر بورڈ نے شان مسعود کو نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

بورڈ سرفراز احمد کو صرف ٹی 20 اور ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھے گا جبکہ شان مسعود کی کپتانی کا باقاعدہ اعلان 2 اگست کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور لاہور پہنچ گئے ہیں۔ مکی آرتھر ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کو دیں گے۔ مکی 2 اگست کو کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کا معاہدہ ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔


ای پیپر