فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
28 جولائی 2019 (13:01) 2019-07-28

لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ جبکہ دریاوں اور ندی نالوں میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب میں مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

لاہور 07، سیالکوٹ181، حافظ آباد 111، گجرات 61، گوجرانوالہ 42 اور مری میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بھی طوفانی بارش ۔ بلوچستان میں قلات، مکران، سبی، نصیر آباد اور ژوب میں موسلادھار بارش کا امکان، مقامی دریاوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ وادی کوئٹہ میں موسم جزوی آبر الود رہے گا۔


ای پیپر