ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم حکومتی ذمے داری دیے جانے کا امکان

28 جولائی 2018 (20:19)

اسلام آباد:انتخا بات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت بنانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے ایسی صورتحال میں اگلے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت سے رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما ممتاز بھٹو کو ٹیلی فون کر کے اسلام آباد بلا لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم حکومتی ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں