Source : Yahoo

گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دیدیا
28 جولائی 2018 (20:06) 2018-07-28

کراچی :گورنر سندھ نے الیکشن میں دھاندلی اور اسکے بعد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو سامنے رکھتے ہوئے گورنر سندھ کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد زبیر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے,یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ،خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


ای پیپر