Source : Yahoo

ڈالر کی قدر میں 4 روپے کمی، 124 روپے تک آگیا
28 جولائی 2018 (19:36) 2018-07-28

کراچی : ڈالر کی قدر میں 4 روپے کمی، 124 روپے تک آگیا‘انتخابات کے بعد ڈالر 6 روپے سستا ہوکر 130 سے 124 روپے کا ہوچکا ہے۔

ہفتہ کو ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر 128 روپے سے کم ہوکر 124 روپے کا ہوگیا ہے۔جنرل سیکرٹری ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق عام انتخابات کے بعد ڈالر 6 روپے سستا ہوکر 130 روپے سے گر کر 124 روپے کا ہوچکا ہے۔


ای پیپر