تخت لاہور کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) میں کانٹے دار مقابلہ
28 جولائی 2018 (15:20) 2018-07-28


ملتان / اسلام آباد :2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں مرکز میں تو تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے لیکن تخت ِ لاہورپر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) میں کانٹے کا مقابلہ ہے جس میں حتمی کردار آزاد امیدوار ادا کریں گے، اسی لیے دونوں جماعتیں انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کیلئے بھرپور زور لگا رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین نے بھی آزاد پنچھیوں کا شکار کرنے کیلئے اپنا جہاز اڑا دیا ہے اور پہلے ہی مشن میں 4 امیدواروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پرائیویٹ جہاز پر ملتان پہنچے اور آزاد امیدواروں سے ملاقاتیں کیں۔


لیہ سے رفاقت گیلانی، ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی، مظفر گڑھ سے علمدار قریشی اور ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے سلمان نعیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد جہانگیر ترین 4 امیدواروں کو لے کر علی الصبح اسلام آباد پہنچ گئے۔


ای پیپر