عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کی وجہ سے ایفی ڈرین کیس کی سماعت ملتوی
28 جولائی 2018 (15:19) 2018-07-28


راولپنڈی :ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی۔


ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں کمرہ عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ 4 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پیش ہونے والے ملزمان میں حنیف عباسی کے بیٹے ‘ ضیاء اللہ حماد اور فیضان شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی۔


ای پیپر