کھوکھر پیلس گرانے کےبعد وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور دبنگ اعلان

28 جنوری 2021 (17:40) 2021-01-28
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔
ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔