PTI,Senate Election,PDM
28 جنوری 2021 (16:15) 2021-01-28

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم لانے کیلئےوفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے ترمیم کیلئے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اورکابینہ کی ہدایت کے بعد قانونی ٹیم نے بل کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا۔سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آئندہ اجلاس میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن سے بھی بات کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کی اوپن ووٹنگ پر میثاق جمہوریت میں اتفاق کرچکے ہیں۔


ای پیپر