asif zardari,lhc,pre-arrest,suspicious,transaction
28 جنوری 2021 (15:37) 2021-01-28

 اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف آٹھ اعشاریہ تین ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں ضمانت قبل از گرفتاری میں تین فروری تک توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اٹھ اعشاریہ تین ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق صدر کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کردی۔

قبل ازیں میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری  کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ،عدالتی احکامات پر سابق صدر کی طبی معائنے کے لیے بنائی گئی بورڈ نے رپورٹس جمع کرائی، عدالت نے میڈیکل رپورٹس کی کاپیاں نیب پراسیکوٹر اور فاروق ایچ نائیک کو دینے کی ہدایت کی ۔

دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ۔ عدالت نے کہا کہ میڈیکل گراونڈ پر سابق صدر کی ضمانت کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے، آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور جاوید اقبال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،۔ بعد ازں عدالت نے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔


ای پیپر