think tank,global epidemic,Australian,Pakistan,beat,india
28 جنوری 2021 (14:16) 2021-01-28

کینبرا :عالمی وبا سےنمٹنے میں پاکستان سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ٗ اس وبا سے نمٹنے کیلئے نیوزی لینڈ سب سے آگ رہا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ایک ٹھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 100ممالک کے درمیان عالمی وبا کے کیسز ٗ اموات اور ٹیسٹنگ کا شرح کا جائزہ لیا جائے تو جن ممالک نے عالمی وبا سے سب سے بہتر اندازہ میں مقابلہ کیا وہ بالترتیب نیوزی لینڈ ٗ ویتنام ٗ تائیوان رہے ہیں۔ آسٹریلیا آٹھویں اور سری لنکا دسویں نمبر پر رہا۔پاکستان 69 پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت 86 ویں نمبر پر رہا۔ 

برازیل ان ممالک میں شامل ہے جو عالمی وبا سے نمٹنے میں بدترین رہے اس کا نمبر 98 ہے جبکہ امریکہ ٗ میکسیکو ٗ ایران اور کولمبیا بھی بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل ہوگئے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی وبا کے دوران پوری دنیا سے ہٹ کر ایک نیا طریقہ اختیار کیا تھا اور اسے انہوں نے سمارٹ لاک ڈائون قرار دیا تھا لیکن حیران کن طور پر اس کے اثرات پاکستانی عوام کی صحت پر دیکھے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں پر عالمی وبا کے وائرس نے اتنی تباہی نہیں پھیلائی لیکن کچھ لوگ اسے وزیر اعظم کی حکمت عملی کا نتیجہ بھی قرار دیتے ہیں۔ 


ای پیپر