PTI,pm imran khan,Senate elections,open voting
28 جنوری 2021 (13:10) 2021-01-28

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سینٹ انتخابات میں اوپنگ ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آئندہ اجلاس میں ترمیم بل لایا جائیگا۔وفاقی کابینہ نے اصول منظوری دیدی

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سینٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم کا بل لائیگی۔کابینہ نے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کر  دی ہے۔ترمیمی بل ٗ قومی اسمبلی کے رواں یا آئندہ سیشن میں پیش کئے  جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا  جو بھی فیصلہ آئے وہ اپنی جگہ لیکن آئینی ترمیم کے ذریعے سینٹ انتخابات کو شفاف بنایا جائیگا۔کابینہ سےبل لانے کی اصولی منظوری کے بعد وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے اپوزیشن سے بھی بات کی جائیگی۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سینٹ کی اوپن ووٹنگ کے حوالے سے میثاق جمہوریت پر اتفاق کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تجویز دی گئی تھی کہ سینٹ کے انتخابات کے موقع پر اوپن رائے شماری کی  جائے۔ اس طریقہ کا فائدہ یہ ہو گا کہ رائے شماری کا عمل مزید شفاف ہو جائے گا اور اراکین کی وفاداریاں بدلنے کی روش پر ایک روک لگ سکے گی۔


ای پیپر