fawad alam,score 100,azhar ali,ertugrul
28 جنوری 2021 (11:01) 2021-01-28

کراچی : ٹیسٹ سیریز میں مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے باز فواد عالم نے دو سنچریوں کے بعد ارطغرل غازی سے اپنی محبت کا ثبوت دیا اور ترکی ڈرامے کے ایک انداز کو کاپی کیا۔ اب انہوں نے اس بارے میں راز بھی بتا دیا ہے کہ آخر ایسا کرنے کی وجہ کیا رہی۔ 

تفصیلات کے مطابق سنچری کے بعد فواد عالم ٗ ترکی کے کردار ارطغرل میں ڈھل گئے۔یہ انداز ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل کے مرکزی کردار کو دیکھ کر اپنایا ہے۔فواد عالم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اجو (اظہر علی)نے کہا کہ کامران آپ یا میں ہم دونوں میں سے کوئی سنچری کرے گا تو ہم نے یہ والا سگنچر کرنا ہے۔

فواد عالم نے کہا کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر ٹھہرنے کی کوشش کی تھی۔جس میں کامیابی ملی ٗپاکستان کیلئے سنچری کرنا بہت شاندار احساس ہے۔ جب مجھے موقع نہیں ملا تھا تب بھی کسی سے شکوہ نہیں کیا۔ شاید دس سال کھیل کر یہ عزت نہ ملتی جو اب مل رہی ہے۔جہاں تک کارکردگی کی بات ہے تو کل 36 پر ہمارے 4 آئوٹ ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل صورتحال تھی  اور ٹیم کو ضرورت بھی تھی اور مجھے پارٹنر شپ چاہیے تھی تاکہ آنیوالے بلے بازوں کیلئے بہتر صورتحال بن سکے۔ ہماری کوشش تھی کہ رنز کے قریب قریب پہنچیں۔جب ہمارے چار آئوٹ ہوگئے تو ’’اجو‘‘ اور میری یہی بات ہو رہی تھی کہ جتنا ہم سکور کے قریب جائیں گے اتنا ہی اچھا ہو گا کیونکہ چوتھی اننگ بھی آنی ہے۔ ٹیسٹ میچ کا ابھی دوسرا دن ہی ہے۔ہم جتنا سکور کے قریب ہو جائیں گے ہمیں اتنا ہی فائدہ ہو گا۔ 


ای پیپر