imran ismail,governor house,land cruiser,dog,sitting,protocol
28 جنوری 2021 (09:26) 2021-01-28

کراچی : گورنر ہائوس سے نکلی سرکاری گاڑی کتے کی سیر ٗ پولیس موبائل بھی حفاظت کیلئے گاڑی کے ساتھ چلتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہائوس کی پروٹوکول والی گاڑی میں کتے کی سیر کوصوبائی وزیر تیمور تالپور نے فلم بند کیا اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر ہائوس کی لینڈ کروزر گاڑی GH-0070میں کتا بیٹھا بڑے آرام سے پچھلی نشست پر سفر کرنے اور مناظر دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہے۔گاڑی کی پچھلی سائیڈ کا شیشہ بھی شاید اسی لئے نیچے کیا گیا تھا کہ کتے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہو سکے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بھی ایک وضاحتی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ جس گاڑی میں کتا نظر آرہا ہے اسی گاڑی میں ان کا خاندان بھی سوار تھا۔جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے۔ پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ خاندان کی حفاظت کیلئے ساتھ تھی۔ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔ہم تبدیلی کیلئے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی ویڈیو ہے۔ بری حرکت کی گئی کہ کسی کے خاندان کی ویڈیو بنائی گئی۔ جسے پروٹوکول کہا جا رہا ہے وہ حفاظت ہے جو گورنر کے خاندان کو دی جاتی ہے۔میری فیملی کے ساتھ پولیس کی موبائل چلتی ہے اور اگر اندر کتا موجود ہے تو اس میں کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے۔یہ گاڑی کتے کو گھمانے کیلئے استعمال نہیں ہو رہی تھی۔جو صاحب ویڈیو بنا رہے تھے۔وہ خود ایک کرپٹ اور ایسی حکومت کا حصہ ہے جو بے پناہ سنگین الزامات کی زد میں ہے۔


ای پیپر